بھارت میں پولیس کی مسلمان مظاہرین پر فائرنگ سے 2 مسلمان شہید

بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پرپولیس نے براہ راست فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 2 مسلمان شہید ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 5529
تاریخ اشاعت: 11 June 2022 - 16:24 - 02September 2643

بھارت میں پولیس کی مسلمان مظاہرین پر فائرنگ سے 2 مسلمان شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پرپولیس نے براہ راست فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 مسلمان شہید ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کے شہررانچی میں نبی کریم (ص) کی شان میں بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پرپولیس نے بہیمانہ تشدد کیا۔ پولیس کی براہ راست فائرنگ اور بدترین تشدد سے 2 مسلمان مظاہرین شہید اوردرجنوں  زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے جانبدارانہ سلو ک کرتے ہوئے متعدد پرامن اورنہتے مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔ بھارت کی دیگر ریاستوں اترپردیش، بہار اور جموں وکشمیر میں بھی بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً