02 February 2025

امریکہ اور چین کے درمیان تائیوان کے معاملے پراختلافات برقرار

امریکہ اور چین کے وزراء دفاع کے درمیان سنگاپور میں براہ راست ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں تائیوان کے معاملے پر دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات برقرار رہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۳۰
تاریخ اشاعت: 16:17 - June 11, 2022

امریکہ اور چین کے درمیان تائیوان کے معاملے پراختلافات برقرارمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور چین کے وزراء دفاع کے درمیان سنگاپور میں براہ راست ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں تائیوان کے معاملے پر دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات برقرار رہے۔  اس حوالے سے چینی وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ چینی وزیر دفاع نے تائیوان سے متعلق بیجنگ کے واضح موقف کا اعادہ کیا۔ 

چینی وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع نے واضح کیا کہ چین تائیوان کی آزادی کی کسی بھی سازش کو ناکام بنا دے گا اور چین ملکی اتحاد کو مضبوطی سے برقرار رکھے گا۔ اس ملاقات میں امریکہ نے چین سے تائیوان کے معاملے پر عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں