اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

قطر کا سعودی مطالبات کے سامنے تسلیم نہ ہونے کا اعلان

قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے 4 عرب ممالک کے محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر نے اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے اور وہ سعودی عرب اور اس کے 3 حامی عرب ممالک کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۴
تاریخ اشاعت: 22:23 - March 01, 2018

قطر کا سعودی مطالبات کے سامنے تسلیم نہ ہونے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان لؤلؤہ الخاطر نے 4 عرب ممالک کے محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے اپنی پالیسیوں کو مرتب کرلیا ہے اور وہ سعودی عرب اور اس کے 3 حامی عرب ممالک کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔

قطری وزارت خارجہ کی ترجمان نے برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے سعودی عرب اور اس کے حامی 3 عرب ممالک کی طرف سے محاصرے کے اہداف کو ناکام بنا دیا ہے ۔

قطر نے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط کر لئے ہیں ۔ قطر نے بحران پر قابو پالیا ہے اور قطر کو اب 4 عرب ممالک کی کوئی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر بری، بحری اور فضائی پابندیاں عائد کر دی تھیں لیکن ترکی اور ایران نے قطر کی بر وقت مدد کرکے اسے اس بحران سے بچا لیا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں