02 February 2025

روس کا یوکرائن کے201 طیارے، 130 ہیلی کاپٹر اور 3525 ٹینک تباہ کرنے کا اعلان

روس کی وزارت دفاع نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے دوران یوکرائن کے 201 طیارے، 130 ہیلی کاپٹر اور 3525 ٹینک تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۴۳
تاریخ اشاعت: 18:54 - June 14, 2022

روس کا یوکرائن کے201 طیارے، 130 ہیلی کاپٹر اور 3525 ٹینک تباہ کرنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے یوکرائن  میں فوجی آپریشن کے دوران  یوکرائن کے 201 طیارے، 130 ہیلی کاپٹر اور 3525 ٹینک تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کے یوکرائن کو بھیجے کئے پیشرفتہ ہتھیاروں کو روسی فضائيہ نے ڈونسک صوبہ کے ریلوے اسٹیشن کے قریب دقت کے ساتھ تباہ کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرائنی فوج کے 247 فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ایک دن میں یوکرائن کے 8 ڈرونز کو تباہ کردیا گيا ہے۔

کوناشینکوف نے کہا کہ اب تک یوکرائنی فوجی کے 201 طیارے، 130 ہیلی کاپٹر، 1196 ڈرونز طیارے، 338 فضائی دفاعی نظام، 3،525 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 515 ملٹی بیرل راکٹ لانچر، 1،933 ہووٹزر اور مارٹر اور 3،583 خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں