مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سابق حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، جھوٹ کا سہارا لے کر حقائق کو مسخ کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہماری طرف سے قومی سلامتی کے اجلاس (ایف ایف سی مٹینگ) میں بھی واضح کیا گیا تھا کہ بیرون ملک سے حکومت کے خلاف سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے، جھوٹ کا سہارا لے کرحقائق کومسخ کرنے کا حق کسی کونہیں ہے۔ میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے افواج پاکستان کی لیڈر شپ کومن گھڑت پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کورونا کی مد میں ملنےوالے پچھلےبجٹ سے ہم نے6ارب حکومت کو واپس کئےہیں جبکہ بڑی تربیتی مشقوں کیلئےنقل وحرکت محدود کردی گئی ہے، فوج کےتعلیمی نظام سے70ہزارطلبہ زیرتعلیم ہیں۔
میجرجنرل بابرافتخار آرمی چیف نے دورۂ چین میں صدر سے ون آن ون ملاقات کی جس کے دور رس نتائج بہت جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے، سی پیک کی سیکیورٹی پر24گھنٹےکام ہو رہا ہے، ان معاملات میں ہم نے کوئی کمی نہیں آنے دی۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے چین کے ساتھ پاکستان کے دفاعی تعلقات کی مضبوطی کے لیے قریبی کردار ادا کیا، اُن کا حالیہ دورہ چین بہت اہمیت کا حامل ہے۔