16 October 2024

پاکستان کے خفیہ اداروں نے سابق وزیر اعظم کے قتل سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا

پاکستان کے خفیہ اداروں نے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قتل سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۷۳
تاریخ اشاعت: 15:07 - June 21, 2022

پاکستان کے خفیہ اداروں نے سابق وزیر اعظم کے قتل سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے خفیہ اداروں نے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قتل سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  دہشت گردوں نے افغانستان کے ایک قاتل کی خدمات حاصل کی ہیں، جو ممکنہ طور پر حملہ کرسکتا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق، سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد، سابق وزیر اعظم عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے افغانستان کے ایک قاتل کی خدمات حاصل کی ہیں، جو ممکنہ طور پر حملہ کرسکتا ہے۔ حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی کے رہنماء ان خدشات کا اظہار کرچکے ہیں کہ سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کے لیے ایک ٹارگٹ کلر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ 

مذکورہ تھریٹ الرٹ کے متن کا اشتراک مختلف فورمز پر کیا گیا ہے جس کے مطابق افغانستان کے ایک قاتل کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ عمران خان کو ٹارگٹ کرے۔ جب کہ قاتل نے یہ ذمہ داری دوسروں کے سپرد کی تھی۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تھریٹ الرٹ کے تناظر میں سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ 

خیبر پختونخوا کے ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی ہے کہ سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ 18 جون کو جاری کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں