16 October 2024

25 روز تک عازمینِ حج کے علاوہ کوئی عمرہ ادا نہیں کرسکے گا

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ 25 روز تک عازمینِ حج کے علاوہ کسی کو بھی عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۹۲
تاریخ اشاعت: 22:59 - June 25, 2022

25 روز تک عازمینِ حج کے علاوہ کوئی عمرہ ادا نہیں کرسکے گامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ 25 روز کی مدت کے دوران عمرہ کے مناسک کو صرف حجاج تک محدود رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج کو سہولیات مہیا کی جاسکیں۔

دوسری جانب مسجد حرام میں معاون جنرل صدر ڈاکٹر سعد بن محمد نے حج سیزن 1443ھ کی اہم ترین تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے۔وزارت حج نے عندیہ دیا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے ریزرویشن دوبارہ عتمرنا ایپ کے ذریعے 20 ذی الحجہ 1443ھ بروز منگل سے ممکن ہوگی۔قبل ازیں پاکستانی عارمینِ حج کے علاوہ دیگر ممالک کے حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے غلاف کعبہ کو جسے کسویٰ کہا جاتا ہے زمین سے 3 میٹر اوپراٹھا دیا تھا۔ غلاف کعبہ اٹھانے کے بعد خانہ کعبہ کے گرد احرام کی علامت کے طورپر سفید کپڑا لپیٹ دیا گیا ہے۔ خانہ کعبہ کے گرد سفید کپڑا ڈھانپ کر علامتی طور پر حج سیزن کے آغاز کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں