اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی آرمی چیف کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل سے نوازا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۹۸
تاریخ اشاعت: 20:35 - June 27, 2022

پاکستانی آرمی چیف کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودہ ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

اس دوران، انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر عسکری شعبوں میں اور انہیں فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا۔

نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی قیادت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں