16 October 2024

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطع کا معاہدہ طے پا گیا جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۶۸
تاریخ اشاعت: 17:44 - July 14, 2022

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ پاکستانی وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کا اعلان آج رات بھی ہو سکتا ہے، اعلان کے بعد آئی ایم ایف بورڈ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط موصول ہوگی، پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی دو قسطیں ایک ساتھ ملنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر آنے سے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر ڈونر سے بھی رکی ہوئی فنانسنگ ملنا شروع ہو جائے گی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں