اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55
پاکستانی وزیراعظم:

آصف زرداری کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کردیا

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ آصف علی زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوامی مفاد کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، اتحادی جماعتوں کے قائدین کی سیاسی بصیرت اور اتحاد سے جمہوریت فتح مند ہوئی۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۹۷
تاریخ اشاعت: 14:54 - July 23, 2022

آصف زرداری کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کردیامہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ آصف علی زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوامی مفاد کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، اتحادی جماعتوں کے قائدین کی سیاسی بصیرت اور اتحاد سے جمہوریت فتح مند ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں، انہوں نے اپنے والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔

انہوں نے کہاکہ ’چوہدری شجاعت کا کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے، چوہدری شجاعت، ان کے خاندان اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں کہ جس نے ہمیں پھر سرخرو فرمایا‘۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم کا مذکورہ بیان حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مسلم لیگ (ق) کے تمام ووٹوں کو مسترد کیا اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو برتری حاصل ہونے پر وزیر اعلیٰ منتخب کر دیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں