16 October 2024

بهارتی نو منتخب صدر دروپدی مرمو پیر کو حلف لیں گی

بهارتی نو منتخب صدر دروپدی مرمو پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گی
خبر کا کوڈ: ۵۷۰۲
تاریخ اشاعت: 14:48 - July 23, 2022

بهارتی نو منتخب صدر دروپدی مرمو پیر کو حلف لیں گیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ بھارتی نو منتخب صدر دروپدی مرمو پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گی۔

بھارتی چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے نے جمعہ کو ملک کے اگلے صدر کے طور پر مرمو کے انتخابی سرٹیفکیٹ پر مشترکہ طور پر دستخط کیے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر پی سی مودی سے انتخابی نتائج کے اعلان کی کاپی حاصل کی۔ مسٹرمودی راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل بھی ہیں۔

مودی نے جمعرات کی شام پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد انتخاب میں مرمو کی جیت کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سرٹیفکیٹ کی ایک دستخط شدہ کاپی سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر دھرمیندر شرما اور سینئر پرنسپل سکریٹری نریندر بٹولیا نے ہوم سکریٹری کو سونپی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئے صدر کی تقریب حلف برداری کے دوران پڑھا جائے گا۔ تمام ممبران پارلیمنٹ کی شرکت کو دیکھتے ہوئے راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے فیصلہ کیا ہے کہ راجیہ سبھا کا اجلاس اس دن 11 بجے کے بجائے دوپہر 2 بجے سے ہوگا۔

پرسنل منسٹری نے حلف برداری کی تقریب کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے علاقے میں کچھ سرکاری عمارتوں کو دوپہر 2 بجے تک بند کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ تقریب کے پیش نظر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر بھی روک دی جائے گی۔ دریں اثنا، اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک محترمہ مرمو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دہلی پہنچیں گے۔ محترمہ مرمو ہندوستان کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی قبائلی خاتون ہوں گی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں