بحرین کے شیعہ مسلمان نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم

بحرین کی شاہی حکومت کے فوجیوں نے مسلسل پچاسی ویں ہفتے مغربی مناما کے علاقے الدراز کی شیعہ جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی۔
خبر کا کوڈ: 573
تاریخ اشاعت: 02 March 2018 - 20:07 - 23May 2639

بحرین کے شیعہ مسلمان نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نماز جمعہ کے انعقاد سے روکے جانے بعد عوام نے الدراز کے علاقے میں شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے کیے اور نماز کی ادائیگی پر روک لگانے کو مداخلت فی الدین قرار دیا۔

مظاہرین نے شاہی حکومت کے خلاف بھی نعرے لگائے اور آل خلفیہ حکومت کے غیرانسانی اقدامات کی مذمت کی۔مظاہرین نے ملک کے بزرگ  عالم دین اور انقلابی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جبری نظر بندی کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔

بحرین کی شاہی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ اور جون دوہزار سولہ سے انہیں ان کے گھر میں قید کر رکھا ہے۔بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے جس کا مقصد ملک پر خاندانی آمریت ختم کرکے مکمل جمہوری حکومت قائم کرنا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً