اپ ڈیٹ: 13 August 2022 - 17:01
اقوام متحدہ:
یو این کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فرانس نے ملک میں حجاب پہننے والی مسلم خاتون کے اسکول جانے پر پابندی لگا کر بین الاقوامی حقوق کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے
خبر کا کوڈ: ۵۷۵۹
تاریخ اشاعت: 18:53 - August 04, 2022

فرانس نے حجاب پر پابندی لگا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہے کہ اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ فرانس نے ایک خاتون پرحجاب پہننے پرپابندی عاید کرکے بین الاقوامی حقوق کے معاہدے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔فرانس میں اس خاتون پرسرپوش اوڑھنے کی بنا پر ایک تربیتی کورس کے دوران میں اسکول میں داخلے پرپابندی عاید کردی گئی تھی۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا کہ اس اقدام سے شہری اورسیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور فرانسیسی اسکول نے ایک طرح سے اس معاہدے کو توڑ دیا ہے۔ کمیٹی نے یہ فیصلہ 2016 میں ایک فرانسیسی شہری کی دائرکردہ شکایت پرجاری کیا ہے۔

یہ خاتون 2010 میں بالغوں کے لیے ایک پیشہ ورانہ تربیتی کورس میں شریک ہونا چاہتی تھیں۔انھوں نے اس کورس کے لیے انٹرویو اور داخلہ کاامتحان پاس کیا تھا۔ خاتون حجاب کرنے کی وجہ سے اسکول میں داخلے پرپابندی عاید کردی گئی تھی۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں