اپ ڈیٹ: 27 July 2024 - 16:15

رہبر معظم انقلاب کا سید حسن نصر اللہ کو والدہ کی وفات پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سید حسن نصر اللہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر پیغام جاری کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۸۰
تاریخ اشاعت: 15:52 - May 27, 2024

رہبر معظم انقلاب کا سید حسن نصر اللہ کو والدہ کی وفات پر تعزیتی پیغامڈیفپریس کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

مجاہد بزرگ جناب حجۃ الاسلام و المسلمین حاج سید حسن نصراللہ، رہبر مقاومت لبنان، دام برکاتہ

سلام علیکم

 والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں، مرحومہ کی عظمت کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ سید مقاومت نے ان کی آغوش مبارک میں تربیت پائی۔ ان پر خدا کی رحمتیں اور برکتیں ہوں اور آپ اور محاذ مقاومت کے آپ کے ساتھیوں پر درود و سلام ہو۔

سید علی خامنہ ای
27 مئی 2024ء

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں