16 October 2024
مقاومت عراق:

حزب اللہ پر جنگ مسلط کی جائے تو امریکی تنصیبات پر حملے کریں گے

مقاومت عراق کی رابطہ کونسل سے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ پر جنگ مسلط کی گئی تو امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۹۱
تاریخ اشاعت: 15:33 - July 01, 2024

ڈیفپریس کے مطابق عراق مقاومت نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع کرنے کی صورت میں لبنانی مقاومت کی کھل کر حمایت کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ پر جنگ مسلط کی جائے تو امریکی تنصیبات پر حملے کریں گے

مقاومت عراق کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر صہیونی حکومت لبنانی مقاومتی تنظیم کے خلاف حملے شروع کردے تو ہم آرام سے بیٹھیں گے بلکہ عراق اور خطے میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت فلسطینیوں کی مسلسل نسل کشی کررہی ہے۔ عرب ممالک کو صہیونی حکومت کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہئے۔

یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی کاروائی شروع ہونے کے بعد عراقی مقاومت اور خطے کی دوسری تنظیموں نے کئی مرتبہ صہیونی تنصیبات پر حملے کئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں