یمنی فوجی ترجمان:

صہیونی جارحیت کا جواب دیا جائے گا

جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے الحدیدہ بندرگاہ پر حملے کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 5805
تاریخ اشاعت: 21 July 2024 - 13:15 - 13October 2645

ڈیفپریس  نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر حملے کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

صہیونی جارحیت کا جواب دیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی حملہ بغیر جواب کے نہیں رہے گا۔ ہم دشمن کے حساس اور مرکزی مقامات پر حملہ کریں گے۔

یحیی سریع نے کہا کہ ہم اپنے بیان پر قائم ہیں کہ تل ابیب اب ناامن ہوچکا ہے۔ غزہ کے فسلطینی بھائیوں کی حمایت میں ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہم نے طویل جنگ کے لئے ضروری ہتھیار اور وسائل جمع کئے ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی فوج نے گذشتہ روز یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں تیل کے کنوؤں میں آگ لگی تھی۔

اس سے پہلے یمنی فوج نے تل ابیب پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں ایک ہلاک اور چھے زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس: یحیی سریع
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً