رہبرِ معظم انقلاب مکمل صحت اور سلامتی کے ساتھ امورِ قیادت انجام دینے میں مصروف ہیں، میجرجنرل محسن رضائی

سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے کمانڈر ( آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کے دوران) نے ایک خصوصی ٹی وی پروگرام میں امام رضا علیہ السلام کی ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے اور ایرانی عوام کی شاندار عوامی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “جان‌فدا” مہم میں 31 ملین سے زائد افراد کی رجسٹریشن ایرانی قوم کے نئے انقلابی عروج کی علامت ہے، میجر جنرل محسن رضائی۔
خبر کا کوڈ: 5836
تاریخ اشاعت: 01 May 2026 - 21:10 - 23July 2647

دفاعی و سکیورٹی گروپ دفاع پریس،میجرجنرل محسن رضائی نے کہا کہ امریکہ اس وقت مکمل تعطل کا شکار ہے؛ اگر وہ جنگ جاری رکھتا ہے تو اسے شدید شکست اور رسوائی کا سامنا ہوگا اور اس کی تمام عسکری حکمتِ عملیاں ناکام ہو چکی ہیں۔

انہوں نے دشمن کے مختلف ممکنہ سناریوز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن یا تو نئی جارحیت کرے گا اور ناکام ہوگا، یا سیاسی طور پر ذمہ داری کانگریس پر ڈالنے کی کوشش کرے گا یا بحری محاصرہ اور اندرونی دباؤ کے ذریعے صورتحال کو بگاڑنے کی کوشش کرے گا یا پھر مذاکرات کا راستہ اپنائے گا—جسے ایران فی الحال بے فائدہ سمجھتا ہے۔

میجرجنرل محسن رضائی

اگر دشمن نے کوئی فوجی اقدام کیا تو اس کے جنگی جہاز آبنائے ہرمز اور دریائے عمان میں غرق کر دیے جائیں گے اور اس کے فوجی اہلکاروں کو قید کر لیا جائے گا جبکہ ایران کی عوام خصوصاً قبائل اور مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کو کسی صورت ترک نہیں کیا جائے گی اور اس کا کنٹرول خطے کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی بحری ناکہ بندی کی کوششیں بھی ناکام ہوں گی کیونکہ ایران کے پاس اس کے متبادل راستے موجود ہیں اور اس صورت میں سخت جواب دیا جائے گا کیونکہ آبنائے ہرمز کی بندش عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

“رہبر کے خون کا بدلہ — اسرائیل کا خاتمہ”

میجرجنرل محسن رضائی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ شہید رہبر کے خون کا بدلہ اسرائیل کا مکمل خاتمہ ہے اور یہ ہدف ضرور حاصل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج امریکہ کی جنگ محض ایک ملک تک محدود نہیں بلکہ بین الاقوامی نوعیت اختیار کر چکی ہے اور خطے کے مسائل علاقائی ممالک کے ذریعے ہی حل ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبرِ انقلاب اسلامی آیت‌الله سید مجتبیٰ خامنہ‌ای مکمل طور پر صحت مند ہیں اور جنگ و سفارت دونوں کی قیادت و نگرانی خود کر رہے ہیں جبکہ تمام ادارے ان کی ہدایات کے مطابق متحد ہیں۔

میجرجنرل محسن رضائی نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کے اندر صیہونی-امریکی مفادات پر مبنی ایک طاقتور گروہ موجود ہے جو عالمی جنگوں اور بحرانوں کا ذمہ دار ہے اور دنیا کے تیل اور وسائل پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر بھی اسی نیٹ ورک کے زیرِ اثر ہے اور ان کا ہدف خطے کا نقشہ تبدیل کرنا ہے جس میں ایران کو راستے سے ہٹانا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے عالمی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے، امریکہ پر اعتماد کم ہو رہا ہے، یورپ اور امریکہ کے تعلقات میں فاصلے بڑھ رہے ہیں، روس اور چین اپنی پوزیشن مضبوط کر رہے ہیں اور یہ صورتحال عالمی سطح پر تبدیلیوں کا باعث بن رہی ہے۔

میجرجنرل محسن رضائی نے کہا کہ جنگ کے بعد اصل “بعثت” معاشی میدان میں ہونی چاہیے اور عوام کو معیشت میں بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے جاپان اور جرمنی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے بعد ان ممالک نے معاشی ترقی حاصل کی۔

انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ رہبرِ انقلاب مکمل صحت اور تندرستی کے ساتھ قیادت کر رہے ہیں اور کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں رہے گی، یورینیم کیبافزودگی جاری رہے گی اور کسی بھی جارحیت کا جواب سخت اور فیصلہ کن ہوگا جو تاریخ میں ثبت ہو جائے گا کہ ایران نے امریکہ کی بحری طاقت کو خطے میں شکست دی ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً