میجر جنرل عبداللہی کی کمانڈر ان چیف سے ملاقات
دفاعی و سکیورٹی گروپ، دفاع پریس کے مطابق، میجر جنرل «علی عبداللہی» خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کمانڈر انچیف حضرت آیتالله سید مجتبی حسینی خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی خدمت میں شرفیابی کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج بشمول اسلامی جمہوریہ کی فوج، آئی آر جی سی، ملکی امن و امان کی پاسبانی کرنے والے جاں بکف اور سرحدی فورسز، وزارتِ دفاع اور بہادر رضاکاروں کی تیاریوں کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی۔

خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے اس رپورٹ میں کہا: اسلام کے تمام مجاہدین مجاہدانہ جذبے، دفاعی اور جارحانہ تیاری، اسٹریٹجک منصوبہ بندی، اور امریکی صیہونی دشمنوں کی معاندانہ کارروائیوں کے مقابلے کے لیے درکار ساز و سامان اور اسلحے کے اعتبار سے اعلیٰ سطح کی آمادگی رکھتے ہیں، اور اگر ان کی جانب سے کسی قسم کی اسٹریٹجک غلطی، حملہ یا جارحیت کی گئی تو فوری، شدید اور طاقتور انداز میں اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔
میجر جنرل عبداللہی نے تمام مجاہدینِ اسلام اور مسلح افواج کی جانب سے کمانڈر انچیف (مد ظلہ العالی) کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے فرامین کی مکمل پیروی کرتے ہوئے آخری سانس اور جان کی آخری حد تک انقلابِ اسلامی کے اہداف، اپنے عزیز وطن ایران، ملکی حاکمیت، قومی مفادات اور غیرتمند اور بہادر ایرانی قوم کا دفاع کریں گے اور خبیث، کینہ پرور اور جارح دشمنوں کو ان کے ناپاک اور جارحانہ عزائم پر پشیمان کر دیں گے۔
اس ملاقات میں کمانڈر انچیف حضرت آیتالله سید مجتبی حسینی خامنہ ای (مدظلہ العالی) نے ملک کے دلیر اور شجاع مجاہدین اور مقتدر مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، تیسری مسلط کردہ جنگ (جنگِ رمضان) کے دوران اپنے سابقہ تدابیر کے تسلسل میں — جنہوں نے خداوندی عنایات کے سائے میں حیرت انگیز فتوحات کو جنم دیا اور دشمنوں کو ان کے ناپاک مقاصد کے حصول میں ناکام بنایا — دشمنوں کے خلاف مؤثر اور طاقتور مقابلے کے تسلسل کے لیے نئی اقر رہنمائی فراہم کرنے والی ہدایات جاری فرمائیں۔
