02 February 2025

جرمنی میں مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ

جرمنی میں غیر مسلم انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں میں تشویش ناک اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۸۸
تاریخ اشاعت: 17:00 - March 03, 2018

جرمنی میں مسلمانوں پر حملوں میں اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق جرمن وزارت داخلہ نے مسلم مخالف حملوں کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا جس سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ جرمنی میں مسلمانوں اور مسلم اداروں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ سال مسلمانوں اور مسلم اداروں پر 950 حملے ہوئے جن میں 33 افراد زخمی ہوئے، مساجد پر بھی 60 حملے کیے گئے ۔

جرمنی کی مسلم سینٹرل کونسل کے سربراہ ایمان میزیک نے بتایا کہ جرمنی میں مسلمانوں اور مسلم اداروں پر زیادہ تر حملوں میں دائیں بازو کے انتہا پسند ملوث پائے گئے، جبکہ پچھلے چند سال میں ہونے والے حملوں کا ڈیٹا موجود نہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں