مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال نے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات اور دوبارہ سیاسی مذاکرات کی تجویز کے بارے میں افغان صدر محمد شرف غنی کا پیغام پیش کیا۔ انھوں نے اس سلسلے میں امید کا بھی اظہار کیا۔
اس ملاقات میں پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے مذاکرات کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سلامتی پاکستان کے لئے بہت ضروری ہے اور اسلام آباد نے افغانستان میں قیام امن کے لئے علاقائی و عالمی سطح پر کافی کوششیں کی ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کے صدر نے کابل کی امن کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کی حکومت ماضی کی باتوں کو فراموش کر کے پاکستان کے ساتھ سیاسی مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے کی خواہاں ہے۔
پیغام کا اختتام/