ہماری دفاعی طاقت کے بارے مذاکرات ممکن نہیں، جنرل ابن الرضا

ڈیفنس منسٹری اینڈ آرمڈ فورسز سپورٹ کے نائب سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی، میزائل اور ڈرون طاقت قومی سیکیورٹی کی سرخ لکیر ہے جس کے بارے مذاکرات ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ: 6018
تاریخ اشاعت: 01 July 2026 - 18:42 - 23September 2647

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، جنرل «سید مجید ابن الرضا» ڈیفنس منسٹری اینڈ آرمڈ فورسز سپورٹ کے نائب سربراہ نے مجلس شورائے اسلامی کی اقتصادی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات کے دوران جنگ رمضان میں ڈیفنس منسٹری اینڈ آرمڈ فورسز سپورٹ کی کارروائیوں، ملکی دفاعی صلاحیت کی سپورٹ کے عمل اور مسلح افواج کی تیاری کو بہتر بنانے میں دفاعی صنعت کے کردار سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی۔

جنرل ابن‌الرضا

جنرل ابن الرضا نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی بہادری اور عظمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: جمہوری اسلامی ایران نے ثابت کیا ہے کہ اس کے پاس مذاکرات اور جنگ کو بیک وقت آگے بڑھانے کی تیاری اور صلاحیت ہے اور وہ امریکیوں کی بدعہدی کے سامنے میدان جنگ میں بھی مناسب جواب دے سکتا ہے۔

نگران وزیر دفاع نے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے دشمن کی پچھلی بدعہدیوں اور رویوں کے پیش نظر، مذاکرات کے دوران اور 60 روزہ مفاہمتی دور میں، تمام شعبوں میں اپنی جنگی ترتیب کو برقرار رکھا اور مضبوط کیا ہے۔

جنرل ابن الرضا نے آخر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائنز پر زور دیتے ہوئے واضح کیا: اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی، میزائل اور ڈرون طاقت کے بارے میں مذاکرات ممکن نہیں اور نہ اس بارے میں مذاکرات ہوں گے اور یہ صلاحیتیں مقامی صلاحیتوں پر منحصر ہوتے ہوئے اور ملک کی سلامتی اور ڈیٹرنس کو یقینی بنانے کے سلسلے میں، طاقت کے ساتھ اپنی ترقی اور بہتری کے راستے پر گامزن رہیں گی۔

مجلس شورائے اسلامی کی اقتصادی کمیٹی کے سربراہ «سید شمس الدین حسینی» نے بھی اس ملاقات میں شہید کمانڈرز بالخصوص شہید وزیر دفاع، بریگیڈیئر جنرل پائلٹ «عزیز نصیرزاده» کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، 12 روزہ دفاع مقدس اور جنگ رمضان میں مجاہدین، مسلح افواج اور دفاعی صنعت کے سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی جدوجہد، قربانیوں اور بہادریوں کو سراہا اور مسلح افواج اور ملکی دفاعی صنعت کی ہر طرح کی حمایت اور سپورٹ کیلئے اقتصادی کمیٹی کی مکمل تیاری پر زور دیا۔

انہوں نے دفاعی صنعتوں کی ترقی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، مسلح افواج کے اہلکاروں کی معاشی حالت کی بہتری، نالج بیسڈ کمپنیوں، اساتذہ، ماہرین اور یونیورسٹیز کی صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور خاص طور پر میزائل اور ڈرون شعبوں میں دفاعی صنعت کی صلاحیت کو مزید مستحکم کرنے کو اقتصادی کمیٹی کے اراکین کے اہم ترین ترجیحی نکات قرار دیا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً