آبنائے ہرمز میں امریکہ کی کسی بھی مداخلت کا جواب فیصلہ کُن ردعمل سے دیا جائے گا،خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، حضرت خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے تاکید کی: مسلح افواج کی جانب سے آبنائے ہرمز میں امریکہ کی کسی بھی مداخلت کا جواب فیصلہ کُن اور فوری طور پر دیا جائے گا۔

پیغام کا متن درج ذیل ہے:
تمام تیل بردار اور تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے محفوظ طور پر گزرنے کے لیے، ایران کی جانب سے طے کردہ راستے سے گزرنے کے پابند ہیں۔
طے شدہ راستے سے انحراف یا اسلامی جمہوریہ ایران کے نیویگیشن پروٹوکول سے لاپرواہی کا مقابلہ مسلح افواج کی جانب سے فوری اور مؤثر جواب سے دیا جائے گا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کی سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی۔
اس کے علاوہ، امریکہ کی طرف سے آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی امور میں مداخلت کی کسی بھی کوشش یا خلل ڈالنے والا اقدام، ایران کی قومی حاکمیت کے خلاف دھمکی تصور کی جائے گی اور اس کا مقابلہ فوری اور فیصلہ کُن جواب کے ذریعے دیا جائے گا۔
پائلٹ کی موجودگی یا غیر موجودگی دونوں صورتوں میں امریکی جنگی جہازوں کا آبنائے ہرمز کے اوپر مسلسل پرواز کرنا اس آبی گزرگاہ میں عدم تحفظ کا باعث بن رہی ہے اور علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
اپنی حاکمیت کے حق کے تحفظ کے تحت، ایران آبنائے ہرمز میں امریکی فوج اور اس کے حامیوں کی طرف سے کسی بھی جارحانہ عمل اور حملے کو کچلنے کے لیے کسی بھی کارروائی سے دریغ نہیں کرے گا۔
