امریکی جارح فوج کی ہر قسم کی معاونت کے مراکز کو نشانہ بنایا جائے گا، خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، حضرت خاتمالانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ امریکی جارح فوج کو اسلامی جمہوریہ ایران کی حاکمیت اور سرزمین کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کے لیے فراہم کی جانے والی ہر قسم کی امداد کا مبدأ، مسلح افواج کا جائز اور قانونی ہدف ہوگا۔

حضرت خاتمالانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر نے اس سے کچھ دیر قبل جاری کیے گئے ایک اور اعلامیے میں بھی امریکہ کی جانب سے دوبارہ کی گئی جارحیت پر ایران کی مسلح افواج کی فیصلہ کُن جوابی کارروائی اور آبنائے ہرمز کے انتظامی امور میں ایران کے اختیار پر تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج امریکہ کی جارحیت اور دہشت گردانہ اقدام کا بھرپور اور سخت جواب دیں گی اور کسی بھی صورت امریکہ کو آبنائے ہرمز کے معاملات اور اس کے انتظام میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
