کویت میں دہشت گرد امریکی فوج کے ایندھن کے ذخائر، پیٹریاٹ اور FPS سسٹمز مکمل طور پر تباہ

سپاہ پاسداران نے کویت میں امریکی اڈوں کے ایندھن کے ذخائر، پیٹریاٹ اور FPS سسٹمز کی مکمل تباہی کی خبر دی ہے۔
خبر کا کوڈ: 6055
تاریخ اشاعت: 13 July 2026 - 19:34 - 05October 2647

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے آج علی الصبح جاری کیے گئے اپنے تیسرے اعلامیے میں کویت میں امریکی اڈوں کے ایندھن کے ذخائر، پیٹریاٹ اور FPS سسٹمز کی مکمل تباہی کی خبر دی۔

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی

اعلامیے میں کہا گیا ہے:

بسم اللہ قاصم الجبارین

وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ كُلُّهُ لِلَّهِ

ایران کی معزز عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سپاہ کی فضائی اور خلائی فورس کے سربلند مجاہدین نے جوابی کارروائی کے تیسرے مرحلے اور متکبر و جارح امریکی حکومت کی جارحیتوں کے جواب میں، کویت کے علی السالم میں قائم امریکی اڈے پر ایندھن کے ذخائر اور پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم، نیز احمد الجابر اڈے پر ایک اسٹریٹجک FPS ریڈار سسٹم کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

آپ کے غیرت مند فرزندوں کی جوابی کارروائی جاری ہے۔

آبنائے ہرمز ہماری سرزمین ہے اور ہم دنیا کے دوسرے سرے سے آنے والی ایک سرکش اور طفل کُش فوج کو اس میں اپنی غیر قانونی مداخلتیں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں