امریکی فوج کی مرکزی کمان، اردن میں بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بن گئی
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کی کمان نے آپریشن نصر 2 کے بیان نمبر 52 میں اعلان کیا ہے کہ اردن میں امریکی فوج کے فضائی اڈے اور مرکزی کمان کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ قاصم الجبارین
"وَقاتِلُوهُم حَتّیٰ لا تَکُونَ فِتنَةٌ"
اسلامی ایران کی عظیم الشان اور معرکہ آراء عوام!
ملکی میدان میں آپ کی مسلسل باخبر موجودگی نے دنیا کو حیرت میں مبتلا اور تحسین کرنے پر مجبور کر دیا ہے اور آپ کی دعائیں مجاہدینِ اسلام کی کامیاب کارروائیوں کی ضامن بنی ہوئی ہیں۔
امریکی طفل کُش فوج کی جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں، چند لمحے قبل سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے بہادر مجاہدین نے اردن میں امریکی فوج کے فضائی اڈے اور مرکزی کمان کے مرکز کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
جب تک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف خطرات کا احتمال جاری رہے گا اور امریکی افواج کی جانب سے ہمارے مفادات کے خلاف غیر قانونی اور شرارت آمیز اقدامات کا سلسلہ برقرار رہے گا، مزاحمت بھی جاری رہے گی۔ امریکی حکّام کی دھمکیوں اور ہمارے مفادات کے خلاف غیر قانونی مداخلتوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
وَما النَّصرُ إِلّا مِن عِندِ اللهِ العَزیزِ الحَکیم
