ایران کی مقامی ڈیفنس ٹیکنالوجی خطے کے ہر اِمپورٹڈ سسٹم سے بہتر ہے، جنرل ابن‌الرضا

ایران کے ڈیفنس منسٹری اینڈ آرمڈ فورسز سپورٹ کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل مجید ابن‌الرضا نے کہا ہے کہ ایران کی مقامی ڈیفنس ٹیکنالوجی خطے میں موجود ہر اِمپورٹڈ ڈیفنس سسٹم سے بہتر ہے جبکہ دشمن کی جنگی صلاحیتوں میں بتدریج کمی کے آثار روز بروز نمایاں ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 6138
تاریخ اشاعت: 06 August 2026 - 17:10 - 28October 2647

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ڈیفنس منسٹری کے نائب سربراہ جنرل مجید ابن‌الرضا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی مقامی ٹیکنالوجی خطے کے کسی بھی امپورٹڈ ڈیفنس سسٹم سے زیادہ مؤثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی صلاحیتوں کے زوال کے آثار ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید واضح ہو رہے ہیں جبکہ ملکی دفاعی صنعت پر انحصار کے باعث ایرانی مسلح افواج کے پاس ہر قسم کے خطرے کا مؤثر جواب دینے کے لیے تمام ضروری وسائل اور صلاحیت موجود ہے۔

جنرل ابن‌الرضا نے مزید کہا کہ جو عناصر آج اپنی سلامتی اور عسکری برتری کے لیے بیرونِ ملک سے ڈیفنس سسٹم خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں بہت جلد اندازہ ہوجائے گا کہ ایران کی مقامی ڈیفنس ٹیکنالوجی خطے میں موجود کسی بھی سسٹم سے بہتر ہے۔

جنرل ابن‌الرضا

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں