صوبہ کرمان میں موساد کے 21 جاسوسی کارندے اور 4 مسلح شر پسند گرفتار
دفاع پریس کے مطابق ایرانی انٹیلیجنس منسٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار افراد فوجی اور دفاعی شعبوں میں موجود خاص اور رتبہ بندی شدہ مراکز سے خفیہ معلومات جمع کر کے موساد کو بھیج رہے تھے۔

انٹیلیجنس منسٹری کے بیان کے مطابق کارروائی کے دوران صوبے میں 4 مسلح شر پسندوں کی بھی شناخت کر کے انہیں گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے متعدد اسلحہ، جنگی اور شکاری گولیاں اور دیگر جنگی ساز و سامان برآمد کر کے ضبط کرلیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دسمبر 2025ء میں ہونے والی مبینہ بغاوت میں ایکٹیو اور مرکزی کردار ادا کرنے والے عناصر کے خلاف انٹیلیجنس منسٹری کی کارروائی بھی جاری ہے۔ اسی سلسلے میں گرفتار کیے گئے 5 مسلح افراد میں سے 4 جنگی ہتھیار برآمد کر کے ضبط کیے گئے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ عدالتی حکام کے حوالے کردیئے گئے۔
ایرانی انٹیلیجنس منسٹری نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا معاملے کی اطلاع فوری طور پر وزارتِ اطلاعات کے نیوز ڈیسک کے ہیلپ لائن نمبر 113 یا وزارت کی جانب سے فراہم کردہ سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے دی جائے۔
وزارت کے مطابق شہری ایتا، بلہ، روبیکا اور سروش پلس میسجنگ پلیٹ فارمز پر موجود انٹیلیجنس منسٹری کے تصدیق شدہ سرکاری اکاؤنٹس کے ذریعے بھی مشتبہ اطلاعات فراہم کرسکتے ہیں۔
