16 October 2024

روس مخالف امریکی پابندیوں سے پوری دنیا متاثر ہوگی

ماسکو نے خبردار کیا ہے کہ روس مخالف امریکی پابندیوں سےصرف دونوں ملکوں کے عوام کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کو اس سے نقصان پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ: ۶۱۵
تاریخ اشاعت: 23:09 - March 04, 2018

روس مخالف امریکی پابندیوں سے پوری دنیا متاثر ہوگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق کریملن ہاؤس کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ماسکو کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں کی مدت میں توسیع ایک غیر قانونی اقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کا دھواں پوری دنیا کے لوگوں کی آنکھوں میں جائےگا اور سبھی متاثر ہوں گے۔ کریملن ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ ماسکو ہرگز اس سلسلے میں پہل نہیں کرے گا کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ ان پابندیوں سے نہ فقط دونوں ملکوں کے عوام کو نقصان پہنچے گا بلکہ پوری دنیا اس سے متاثر ہوگی۔

وائٹ ہاؤس نے یوکرین کے داخلی امور میں روس کی مداخلت کے اپنے دعوے کی تکرار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ چھ مارچ، سولہ مارچ، بیس مارچ اور انیس دسمبر دوہزار چودہ کو ماسکو کے خلاف عائد کی گئیں پابندیوں کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی جارہی ہے۔

امریکا نے دوہزار چودہ میں یوکرین کے مشرقی علاقوں میں حکومت کے مخالفین کی روس کی جانب سے حمایت کا الزام عائد کر کے ماسکو کے خلاف اقتصادی اور مالی پابندیاں عائد کردی تھیں۔
دوہزار چودہ میں جزیرہ نمائے کریمہ کی یوکرین سے علیحدگی اور روس میں الحاق کے بعد روس اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کئی گنا اضافہ ہوگیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں