ملکی ڈیٹرنس کی صلاحیت میں اضافہ؛ ایرانی قوم ناقابلِ شکست ہے، ایڈمرل سیاری

ایرانی فوج کے کوآرڈینیشن ڈپٹی کمانڈر نے ایران پر دباؤ ڈالنے سے متعلق ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو عملی میدان میں واشنگٹن کی بے بسی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا: اگر ان کے پاس ایران کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہوتی تو وہ اب تک کئی مرتبہ اس کا مظاہرہ کر چکے ہوتے لیکن ایرانی قوم کے ارادے کی طاقت، ان کی حد سے بڑھی ہوئی خواہشات کے سامنے ایک مضبوط رکاوٹ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 6222
تاریخ اشاعت: 06 September 2026 - 18:39 - 27November 2647

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے چیف آف سٹاف اور کوآرڈینیشن ڈپٹی کمانڈر ایڈمرل جنرل حبیب اللہ سیاری نے تیسری مسلط کردہ جنگ کے بعد مسلح افواج کی صلاحیتوں کے بارے میں کہا: مسلح افواج میں ہماری ذمہ داری، ڈیٹرنس کی صلاحیت کو بڑھانا ہے اور ۱۲ روزہ مسلط کردہ جنگ، جنگِ رمضان اور جنگِ ہرمز سے حاصل ہونے والے تجربات اور اسباق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ممکنہ کمزوریوں کو دور کرنے اور اپنی طاقت کے شعبوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔

ایڈمرل سیاری

ایڈمرل سیاری نے ایران کی بحری اور معاشی ناکہ بندی کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کے ردعمل میں واضح کیا: ٹرمپ کی گفتگو کا خلاصہ کریں تو ہم دیکھتے ہیں کہ وہ چند جملے اور چند نکات مسلسل دہراتا ہے جن میں یہ باتیں شامل ہیں کہ انہیں جوہری ہتھیار رکھنے کا حق نہیں، ہم نے ان کی بحریہ کو نشانہ بنایا، ہم نے ان کی فضائیہ کو نشانہ بنایا، ان کی معاشی صورتِ حال خراب ہے اور انہوں نے اپنی تنخواہیں ادا نہیں کیں؛ ان باتوں کے علاوہ اس کے پاس کوئی اور جملہ نہیں ہے اور ہم بھی ان پرانے بیانات کے عادی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایسے بیانات کا دور گزر چکا ہے، واضح کیا: اگر وہ میدان کے جنگجو ہوتے اور وینزویلا کی طرح عملی اقدام کرنے اور اپنے لیے جشن منانے کا ارادہ رکھتے تو اب تک ہزاروں مرتبہ ایسا کر چکے ہوتے لیکن وہ خود بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایرانی قوم کی جنگی صلاحیت، ثابت قدمی اور قوتِ ارادی کے مقابلے میں وہ کچھ بھی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کوآرڈینیشن ڈپٹی کمانڈر نے کہا: جب تک عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہے، کوئی بھی ایران پر غلبہ حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ ہماری قوم ہمیشہ میدان میں موجود رہنے والی، ایثار کرنے والی اور قربانی دینے والی قوم ہے اور اس نے آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کے بعد کے تمام برسوں میں اپنی اس خصوصیت کا مظاہرہ کیا ہے، جس طرح آج بھی اسی جذبے اور عزم کا مظاہرہ کررہی ہے اور یہ قابلِ تحسین ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں