ابوظہبی میں سڑک پار کرتے ہو ئے غفلت برتنے کی سزا، 50 ہزار افراد پرجرمانہ

ابوظہبی میں لا پروائی سے سڑک پار کرنے والے 50 ہزار سے زیادہ افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 633
تاریخ اشاعت: 05 March 2018 - 11:44 - 26May 2639

ابوظہبی میں سڑک پار کرتے ہو ئے غفلت برتنے کی سزا، 50 ہزار افراد پرجرمانہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پولیس نے لاپرواہی سے سڑک پار کرنے والوں کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال 50 ہزار 700 شہریوں کو پیدل سڑک پارکرتے ہوئے غفلت برتنے پر فی کس 400 درہم جرمانہ عائد کیا گیا۔

ان افراد نے پیدل سڑک پار کرنے کے لیے غلط جگہ استعمال کی جس کی وجہ سے ایک سال میں گاڑیوں کی ٹکر سے 50 سے زیادہ پیدل چلنے والے شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ پیدل چلنے والوں کی طرف سے سڑک پار کرنے میں احتیاط نہ برتنا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً