اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ترکی میں امریکی سفارت خانہ بند

امریکا نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ترکی میں سفارت خانہ بند کرکے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۵۳
تاریخ اشاعت: 21:21 - March 06, 2018

ترکی میں امریکی سفارت خانہ بندمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں واقع امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سفارت خانہ ایک روز کے لئے بند رہے گا اور تمام ویزہ انٹرویو اور معمول کی دیگر مصروفیات معطل رہیں گی تاہم صرف ہنگامی سہولتیں ہی فراہم کی جائیں گی جبکہ سفارت خانہ دوبارہ کھلنے اور سفارتی خدمات کی بحالی سے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

بیان میں امریکی سفارت خانے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ امریکی شہری معروف سیاحتی مراکز اور پرہجوم مقامات پر اپنی سکیورٹی سے متعلق محتاط رہیں اور سفارت خانے کی عمارت کے نزدیک آنے سے گریز کریں۔

دوسری جانب انقرہ کے گورنر ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بعض امریکی ذرائع سے ملنے والی خفیہ اطلاعات کے مطابق امریکی سفارت خانے یا ان مقامات پر دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ہے جہاں امریکی شہری قیام پذیر ہوں تاہم اطلاعات کے بعد ترک حکومت کی جانب سے امریکی شہریوں اور سفارت خانے کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی انتہائی سخت اور نفری میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام اور موجودہ صدر ٹرمپ کی غلط اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر امریکہ کے خلاف نفرت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں