اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سینیٹ چیرمین کے معاملے پرایک پیج پر

سینیٹ انتخابات کے بعد چیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے رابطہ مہم زور پکڑ گئی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) دیگر پارٹی سربراہان سے ملاقات کرکے جوڑ توڑ کی کوشش میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۶۶۴
تاریخ اشاعت: 23:50 - March 08, 2018

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سینیٹ چیرمین کے معاملے پرایک پیج پرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطہ ہوا جس میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد امیدوار سلیم مانڈوی والا کی حمایت کردی جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی بلوچستان سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے سینیٹر انوارالحق کی بطور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کی حمایت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے مشترکہ ملاقات کی جس میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان شامل تھے۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات چیت میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ رضا ربانی اچھے چیئرمین سینیٹ رہے ہیں اور ہم ان کی حمایت کرنے کو تیار ہیں اگر رضا ربانی کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو اپنا امیدوار لائیں گے۔

ادھر آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے میاں رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی نواز شریف کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا نہیں چاہتے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں