اپ ڈیٹ: 06 May 2021 - 14:48
مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے امریکا طالبان سے امن ڈیل کرے۔
خبر کا کوڈ: ۶۶۸
تاریخ اشاعت: 11:24 - March 09, 2018

امریکا، افغانستان میں فوجی فتح کا خواب دیکھنا چھوڑ دےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ  نے امریکی اخبار کو انٹڑویو دیتے ہوئے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کر کے بہت اچھا اقدام کیا، مگر انھوں نے 3 برس پہلے یہ پیشکش کیوں نہیں کی؟ امریکا، طالبان سے مذاکرات میں مزید لچک کا مظاہرہ کرے۔

ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ امریکا جیتنے کے بجائے تنازعہ ختم کرنے کی کوشش کرے اور امریکا، افغانستان میں فوجی فتح کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کم کرنے کے لیے یہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہو گا، پاکستان پہلے ہی بھاری قیمت ادا کر چکا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں