16 October 2024

پنجاب حکومت نے گزشتہ 10 سال میں کچھ نہیں کیا

پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لیپ ٹاپ سکیم اور ہیلتھ کارڈ پر شہباز شریف کی تصویر شائع کرنے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 10 سال میں کچھ نہیں کیا، حکومت اپنی ناکامی کا بھی اشتہار دے ۔
خبر کا کوڈ: ۶۹۳
تاریخ اشاعت: 11:36 - March 10, 2018

پنجاب حکومت نے گزشتہ 10 سال میں کچھ نہیں کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لیپ ٹاپ سکیم اور ہیلتھ کارڈ پر شہباز شریف کی تصویر شائع کرنے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 10 سال میں کچھ نہیں کیا، حکومت اپنی ناکامی کا بھی اشتہار دے ۔

اطلاعات کے مطابق واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے کیس کی سماعت کے دورا ن شہباز شریف کی اشتہاروں پر چھپنے والی تصاویر کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

چیف جسٹس نے لیپ ٹاپ سکیم اور ہیلتھ کارڈ پر شہباز شریف کی تصویر شائع کرنے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے استفسار کیا کہ بتایا جائے لیپ ٹاپ سکیم پر کتنے اخراجات آئے، پیسہ عوام کا اور تصویریں وزیر اعلیٰ کی کیوں لگائی جارہی ہیں

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں