اقوام متحدہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا زر خرید

وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے سربراہ امریکی کٹھ پتلی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 700
تاریخ اشاعت: 11 March 2018 - 12:58 - 01June 2639

اقوام متحدہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا زر خریدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے سوشلسٹ صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے سربراہ امریکی کٹھ پتلی ہیں انہوں نے کہا کہ زید رعد ایک ناسور بن چکے ہیں انہیں ہم پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

صدر نکولس مادورو نے مزید کہا کہ دائیں بازو والے ان کی حکومت کو سبو تاژ کرنے کے لیے سازشیں کررہے ہیں اور اقوام متحدہ کا ہائی کمشنر دائیں بازو کا فاشسٹ ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا زر خرید ہے وہ ہمارے ملک میں اپنی ساکھ کھوچکا ہے ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے سربراہ زید رعد نے بدھ کو کہا تھا کہ وینزویلا میں انسانیت کے خلاف جرائم میں سکیورٹی فورسز ملوث ہیں اور وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً