16 October 2024

امریکا کے صدارتی انتخابات میں یہودیوں کی دخل اندازی

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں روس نے نہیں بلکہ شاید یہودیوں نے دخل اندازی کی ہو۔
خبر کا کوڈ: ۷۰۸
تاریخ اشاعت: 21:54 - March 11, 2018

امریکا کے صدارتی انتخابات میں یہودیوں کی دخل اندازیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں روسی صدر نے کہا کہ ممکن ہے مداخلت کرنے والوں کے پاس گرین کارڈ ہو یا امریکا نے اس کام کے لیے انہیں رقم دی ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ تاتاریوں، یوکرائنیوں یا یہودیوں نے 2016 کےصدارتی انتخاب میں دخل اندازی کی ہوگی۔ روس صدر نے صحافیوں سے سوال کیا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا کہ روسی حکام نےاس کی اجازت دی ہوگی۔ دخل اندازی کرنے والوں کی روسی شہریت تھی تو اسے بھی چیک کیا جانا چاہیے۔ ممکن ہے مداخلت کرنے والےدوہری شہریت کےحامل ہوں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں روس پر الزام ہے کہ اس نے اثر انداز ہونے کی کوشش کی تاہم روس کا کہنا ہے کہ اگر روس نے روس نے مداخلت کی ہے تو ہمیں دستاویزی ثبوت فراہم کریں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں