16 October 2024

رہبر انقلاب اسلامی کی تیل بردار جہاز کے حادثے پر تعزیت

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سمندر میں ایرانی تیل بردار جہاز کے عملے کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۷۱
تاریخ اشاعت: 19:36 - January 15, 2018

رہبر انقلاب اسلامی کی تیل بردار جہاز کے حادثے پر تعزیتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کل اپنے ایک پیغام میں ایران کے تیل بردار جہاز میں آگ لگنے کے دردناک اور دلخراش واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی اور فرمایا، تیل بردار جہاز کے کارکنوں نے ملک اور قوم کی خدمت انجام دیتے ہوئے اپنی جان، خالق جہاں کے سپرد کی ۔ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والے کارکنوں پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے  کہ 6 جنوری کو چین کے مشرقی سمندر میں ایک کارگو بحری چینی جہاز، ایرانی تیل بردار بحری جہاز سے ٹکرا گیا جس کے بعد تیل بردار جہاز سانچی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عملے کے 32 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 30 ایرانی اور 2 بنگلادیشی شامل ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں