02 February 2025

عالمی ریڈکراس کمیٹی کے سربراہ کی وزیرخارجہ ظریف سے ملاقات

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام اور یمن جیسے جنگ زدہ ملکوں کے عوام کے مصائب و آلام کم کرنے اورانہیں انسان دوستانہ امداد فراہم کرنے کے لئےاپنی پوری کوشش کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا
خبر کا کوڈ: ۷۱۶
تاریخ اشاعت: 7:14 - March 12, 2018

عالمی ریڈکراس کمیٹی کے سربراہ کی وزیرخارجہ ظریف سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کو تہران میں عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ پیٹر میرر سے ملاقات میں علاقائی مسائل پر بات چیت کی ہے -

عالمی ریڈکراس کمیٹی کے سربراہ نے بھی علاقے کے بعض ملکوں منجملہ شام ، یمن اور عراق میں انسانی بحرانوں سے متعلق مشکلات کو حل کرنے کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون اور بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر اپنی خواہش اور آمادگی کا اعلان کیا-

اس ملاقات میں شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے غوطہ شرقی میں محصور عام شہریوں کو بحفاظت وہاں سے باہر نکالنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا -

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں