ایران کی فضائی حدود میں ترکی کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگيا

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہرکرد کے اطراف کی پہاڑیوں میں ترکی کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگيا ہے ایران کی امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 719
تاریخ اشاعت: 12 March 2018 - 08:02 - 02June 2639

ایران کی فضائی حدود میں ترکی کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگيامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے شہرکرد کے اطراف کی صعب العبور پہاڑیوں  میں  ترکی کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگيا ہے ایران کی امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کا ایک شخصی جیٹ طیارہ شارجہ سے استنبول جارہا تھا جس میں 11 افراد سوار تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز میں 3 عملے کے اہلکار اور 8 مسافر سوار تھے جو اس حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

جہاز ایسے علاقہ میں گرا ہے جہاں برف باری ہورہی ہے اور جو صعب العبور علاقہ ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً