16 October 2024

پاکستانی وزیر دفاعی پیداوار تہران پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۷۲
تاریخ اشاعت: 20:06 - January 15, 2018

پاکستانی وزیر دفاعی پیداوار تہران پہنچ گئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رانا تنویر حسین اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام سے دفاعی امور میں دوطرفہ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ایرانی وزیر دفاع 'بریگیڈیئرجنرل امیر حاتمی' کی دعوت پر تہران پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ رانا تنویر نے اس سے قبل اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات کی تھی جس میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کے فروغ پر زور دیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں