بلجیئم میں لیبیا کے 11 ارب یورو کے اثاثے لاپتہ

بلجیئم میں دو ہزار تیرہ سے دو ہزار سترہ کے دوران لیبیا کے اثاثوں میں سے تقریبا گیارہ ارب یورو لاپتہ ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 720
تاریخ اشاعت: 12 March 2018 - 08:07 - 02June 2639

بلجیئم میں لیبیا کے 11 ارب یورو کے اثاثے لاپتہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق بلجیئم کے بینک میں لیبیا کے سولہ ارب یورو موجود تھے مگر اس رقم کا بیشتر حصہ لاپتہ ہو گیا ہے اور اب صرف تقریبا پانچ ارب یورو باقی بچے ہیں۔

اتنی بڑی رقم لاپتہ ہونے کے باوجود بلجیئم کے حکام نے لیبیا کے اکاؤنٹ سیل کرنے کا اقدام کیا تاہم اس کی بحالی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

لیبیا کے بحران کے حل کے لئے عرب لیگ کے نمائندے صلاح الدین جمالی نے اٹھائیس فروری کو ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی ملکوں کے بینکوں میں لیبیا کے ساٹھ ارب ڈالر موجود ہیں مگر وہ مختلف بہانوں منجملہ انتخابات کے انعقاد کی ضرورت کا بہانہ بنا کر لیبیا کی رقوم واپس کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً