16 October 2024

نواز شریف کی حزب اختلاف کی جماعتوں پر کڑی نکتہ چینی

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور حکمراں جماعت مسلم نون کے قائد میاں نواز شریف نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر چور دوازے سے اقتدار حاصل کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۰۶
تاریخ اشاعت: 12:57 - March 17, 2018

نواز شریف کی حزب اختلاف کی جماعتوں پر کڑی نکتہ چینیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی

اور تحریک انصاف کی سیاست کا مقصد عوام کو دھوکہ دینا ہے جب کہ ان جماعتوں کے رہنما ہمیشہ سے چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواہاں رہے ہیں۔

انہوں نے عدالتی اصلاحات کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی اصلاحات ہمارے آئندہ الیکشن کے منشور کا حصہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ پناما لیکس کیس میں پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکنیت کے لئے نااہل قرار دیئے جانے کے باعث میاں نواز شریف کو وزارت عظمی اور پارٹی کی صدارت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

اس فیصلے کے بعد پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز کے رہنما ملکی عدالتوں پر نکتہ چینی اور عدالتی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں