اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بحرین میں سزائے موت کے قیدی پر تشدد

بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے سزائے موت کے قیدی کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۱۰
تاریخ اشاعت: 1:40 - March 18, 2018

بحرین میں سزائے موت کے قیدی پر تشددمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق بحرین میں سزائے موت کے ایک قیدی علی العرب کو جیل میں ایک ہفتے تک ہر رات تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

بحرین کی شاہی حکومت کی ایک عدالت نے اکتیس جنوری کو علی العرب اور اس کے ساتھ ایک اور بحرینی شہری پر دہشت گرد گروہ تشکیل دینے جیسے بے بنیاد الزام عائد کرکے اسے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

مذکورہ عدالت نے درجنوں دیگر بے گناہ بحرینیوں کی شہریت منسوخ کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ بحرین کی شاہی حکومت شہری سماج کو دبانے کے لیے کسی بھی حربے کو آزمانے سےگریزاں نہیں ہے اور سن دوہزار سترہ کے دوران ایسے اقدامات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں