16 October 2024

نواز شریف کی حزب اختلاف کی جماعتوں پر کڑی نکتہ چینی

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور حکمراں جماعت مسلم کے قائد میاں نواز شریف نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر چور دوازے اسے اقتدار حاصل کرنے کوششوں کا الزام عائد کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۲۳
تاریخ اشاعت: 23:34 - March 18, 2018

نواز شریف کی حزب اختلاف کی جماعتوں پر کڑی نکتہ چینیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق xاسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی سیاست کا مقصد عوام کا دھوکا دینا ہے جب کہ یہ لوگ ہمیشہ سے چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی خواہاں ہیں۔

انہوں نے عدالتی اصلاحات کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی اصلاحات ہمارے آئندہ الیکشن کے منشور کا حصہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ پناما لیکس کیس میں پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے اسمبلی کی رکنیت کے لیے نااہل قرار دیے جانے کے باعث میاں نواز شریف کو وزارت عظمی اور پارٹی کی صدارت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

اس فیصلے کے بعد پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز کے رہنما ملکی عدالتوں پر نکتہ چینی اور عدالتی اصلاحات کی بات ر کر ہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں