مسئلہ کشمیر کا مستقل حل

ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کشمیر، سرحدی کشیدگی ، پاکستان کے ساتھ تعلقات ،شدت پسندی اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔
خبر کا کوڈ: 834
تاریخ اشاعت: 19 March 2018 - 21:41 - 09June 2639

مسئلہ کشمیر کا مستقل حلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ نے نئی دلی میں منعقدہ ایک ٹیلی ویژن کانفرنس میں کہا کہ حکومت کشمیر معاملے کا مستقل حل چاہتی ہے اور اس کے لئے کسی کے ساتھ بھی بات چیت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا مذاکرات کیلئے نئی دلی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہم کسی کے ساتھ بھی مذاکرات کی میز پر بیٹھے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کی خاطر مرکزی سرکار نے انٹیلی جنس بیور کے سابق سربراہ دنیشور شرما کو مذاکرات کار برائے جموں وکشمیر مقرر کیا۔

راجناتھ سنگھ نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے کہا کہ سنگبازی کا ارتکاب کرنے والے نوجوانوں کے خلاف درج کیسوں کو واپس لیا جائے۔ انہوں نے دہشت گردی کو ایک ناسور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کو ساتھ لے کر چلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے بشرطیکہ اسلام آباد دہشت گردوں کی مدد وحمایت بند کرے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً