02 February 2025

اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصویریں جعلی

القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کی امریکی کمانڈوز کی کارروائی میں ہلاکت کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۳۵
تاریخ اشاعت: 21:55 - March 19, 2018

اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصویریں جعلیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کو گولی مارنے والے امریکی نیوی سیل رابرٹ اونیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ کی لاش کی جاری شدہ تصاویر جعلی ہیں۔ ایک  اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے رابرٹ اونیل نے 11 مئی 2011ء کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں مارے گئے امریکا کو مطلوب ترین شخص اسامہ بن لادن کی کھوج  لگانے اور انہیں مارنے میں اپنے کردار سے متعلق آگاہ کیا۔

رابرٹ اونیل نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی لاش کی جو تصاویر جاری کی گئی تھیں وہ جعلی ہیں اور پینٹاگون کو دنیا کی غلط فہمی دور کرنے کے لیے لاش کی اصلی تصاویر جاری کرنی چاہئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے گولی ماری تو اسامہ بن لادن کا سر دو حصوں  میں تقسیم ہوگیا تھا اور اس کے بعد جو تصاویر شائع کی گئیں وہ اصلی نہیں تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ دعوی کیا گیا تھا کہ اسامہ بن لادن پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں ہونے والی امریکی کارروائی میں ہلاک نہیں ہوا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں