مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ پیر کے روز یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے پر غور کیا جائے گا لیکن ایران کے خلاف نئی پانبدیوں کی کوئی تجویز پیش نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے ویانا میں جمعے کے روز ہونے والے ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس جلاس کی رپورٹ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے سپرد کی جائے گی۔
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کی راہوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ بعض میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی، یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایران کے میزائل پروگرام کے خلاف پابندیوں کی نئی تجاویز پیش کرنے والے ہیں۔
پیغام کا اختتام/