16 October 2024

امریکہ کو کون چلا رہا ہے

امریکی عوام کا کہنا ہے کہ ملک کو خفیہ ایجنسیاں اور فوج چلا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۶۴
تاریخ اشاعت: 12:03 - March 22, 2018

امریکہ کو کون چلا رہا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکیوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ ملک کو خفیہ ایجنسیاں اور فوج چلا رہی ہے۔

امریکی اخبارمیں شائع سروے رپورٹ کے مطابق امریکا کے 60فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ غیر منتخب اہلکار حکومتی پالیسیاں بنانے کے عمل پر حاوی ہیں۔

ڈیموکریٹ اورری پبلکن دونوں پارٹیوں سے تعلق رکھنےوالے شہریوں کی رائےہے کہ تقرر کردہ اہلکاروں کا عمل دخل وفاقی حکومت کے امور میں بہت زیادہ ہے۔

اخبارکے مطابق ہر 4 میں سے 3امریکیوں کو یقین ہے کہ واشنگٹن پر ڈیپ اسٹیٹ کا کنٹرول ہے۔

سروے کے مطابق 35فی صد ایشیائی امریکیوں، لاطینیوں اور سیاہ فاموں کو یقین ہے کہ ملک پر ایجنسیوں کی حکومت ہے، جبکہ80 فیصد امریکیوں کو یقین ہے کہ حکومت ان کی جاسوسی کر رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں