ہندوستان کے سابق وزیراعظم کی موجودہ وزیراعظم پرکڑی نکتہ چینی

ہندوستان کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ نریندرا مودی کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو مزید خراب کردیا۔
خبر کا کوڈ: 869
تاریخ اشاعت: 22 March 2018 - 16:52 - 12June 2639

ہندوستان کے سابق وزیراعظم کی موجودہ وزیراعظم پرکڑی نکتہ چینیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ئی دہلی میں کانگریس پارٹی کے 84 ویں اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے اس ملک کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ  وزیراعظم نریندرا مودی اور بی جے پی حکومت نے اپنی شدید بدانتظامی سے کشمیر میں حالات کو پہلے سے زیادہ بگاڑ دیا ہے، کشمیر میں حالات دن بدن بگڑتے جارہے ہیں، ہندوستانی حکومت کو کشمیریوں کے مسائل کا ادراک کرنا ہوگا اور انہیں حل کرنا ہوگا۔

منموہن سنگھ نے بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے درمیان جاری چپقلش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں میں گہرا نظریاتی اختلاف ہے، اس حکومت کے دو دھڑے آپس میں ایک دوسرے کے خلاف ہی کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہماری سرحدیں محفوظ نہیں ہیں، دہشت گردی نے ملک کے عوام کو پریشانی میں ڈال رکھا ہے، بی جے پی حکومت نے ملک کی معیشت کو برباد کر دیا ہے، وزیر اعظم مودی نے عوام سے دو کروڑ ملازمتوں کا وعدہ کیا تھا، لیکن دو لاکھ لوگوں کو بھی نوکری نہیں ملی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً