اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صومالیہ میں کار بم دھماکہ، 16افراد ہلاک

صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 16افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۸۸۴
تاریخ اشاعت: 10:27 - March 24, 2018

صومالیہ میں کار بم دھماکہ، 16افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق موغادیشو کے سرکاری حکام کے مطابق کاربم دھماکہ دار الحکومت کی مصروف شاہراہ پر واقع وہیلے ہوٹل کے قریب ہوا جس کے ساتھ ہی فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔

دھماکے کے وقت ہوٹل میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دھماکے سے پانچ دیگر افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

صومالیہ میں دہشت گرد گروہ الشباب اس قسم کے حملوں میں ملوث ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں